Islamik Book

Home of Islamic Books

Hazrat Abdul Muttalib RA in Urdu (Makki Zingi)

Hazrat Abdul Muttalib RA in Urdu

Life of Hazrat Muhammad SAWW in Makkah. And in this post You can read about the Grandfather of Hazrat Muhammad SAWW, Hazrat Abdul Muttalib RA in urdu language.

عبدالمطلب :۔

Hazrat Abdul Muttalib RA in Urduحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے دادا ’’ عبدالمطلب ‘‘ کااصلی نام ’’ شیبہ ‘‘ ہے۔ یہ بڑے ہی نیک نفس اور عابد و زاہد تھے۔ ’’ غار حرا ‘‘ میں کھانا پانی ساتھ لے کر جاتے اور کئی کئی دنوں تک لگاتار خداعزوجل کی عبادت میں مصروف رہتے۔ رمضان شریف کے مہینے میں اکثر غارِ حرا میں اعتکاف کیا کرتے تھے، اور خداعزوجل کے دھیان میں گوشہ نشین رہا کرتے تھے۔ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نورِ نبوت ان کی پیشانی میں چمکتا تھااور ان کے بدن سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔ اہل عرب خصوصاً قریش کو ان سے بڑی عقیدت تھی۔ مکہ والوں پر جب کوئی مصیبت آتی یا قحط پڑ جاتا تو لوگ عبدالمطلب کو ساتھ لے کر پہاڑ پر چڑھ جاتے اور بارگاہِ خداوندی میں ان کو وسیلہ بنا کر دعا مانگتے تھے تو دعا مقبول ہو جاتی تھی۔ یہ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے سے لوگوں کو بڑی سختی کے ساتھ روکتے تھے اور چور کا ہاتھ کاٹ ڈالتے تھے۔ اپنے دسترخوان سے پرندوں کو بھی کھلایا کرتے تھے اس لئے ان کا لقب ’’ مطعم الطیر ‘‘ (پرندوں کو کھلانے والا) ہے۔ شراب اور زنا کو حرام جانتے تھے اور عقیدہ کے لحاظ سے ’’ موحد ‘‘ تھے۔ ’’ زمزم شریف ‘‘ کا کنواں جو بالکل پٹ گیا تھا آپ ہی نے اس کو نئے سرے سے کھدوا کر درست کیا، اور لوگوں کو آب زمزم سے سیراب کیا۔ آپ بھی کعبہ کے متولی اور سجادہ نشین ہوئے ۔اصحاب فیل کا واقعہ آپ ہی کے وقت میں پیش آیا ۔ایک سو بیس برس کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔ (زرقانی علی المواهب ج۱ ص)۲

Comments

comments

Updated: 08/23/2016 — 8:52 pm

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Islamik Book © 2018